• news

حکومت سیلاب متاثرہ علاقو ں میں تعمیراتی سر گرمیوں کیلئے نجی شعبے کو مدعو کرے: سہیل احمد


لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں تعمیراتی سر گرمیوں میں تیزی لانے کیلئے نجی شعبے کو مدعو کرے اور انہیں مختلف مدوں میں ریلیف دیا جائے۔ انفر اسٹر اکچر کی تعمیر میںتاخیر سے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے ،15سالوں میں 300سے زائد رہائشی و کمرشل منصوبے مکمل کر چکے ہیں جس میں معیار ترجیح رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلیگنٹ ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن سہیل احمد نے بحریہ انکلیو میں نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکسز میں چھوٹ اور ریلیف دے تو اس شعبے سے جڑے ہوئے دیگر درجنوں شعبے بھی ترقی کریں گے جس سے معیشت گروتھ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب بحریہ انکلیو کے باسیوں کو بھی ایک چھت تلے مکمل تعمیراتی حل فراہم کیا جائے گا۔ ،15 سال قبل قائم کی جانے والی کمپنی اب تک 300 سے زائد رہائشی و کمرشل منصوبہ جات مکمل کر چکی ہے اور اس طرح کے متعدد پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن