سبزی فروش آلوو¿ں کا وزن کیسے بڑھاتے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
مکوآنہ (این این آئی )بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے سے بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ عوام کی جیبیں خالی کرنے کیلئے منافع خور مافیا نے ایک اور نیا کام شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ایک سبزی فروش کوآلوو¿ں پر مٹی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں رہا کہ 2 وقت کا کھانا کھا سکیں۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جولائی کے مہینے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔