فیصل آباد:دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے پولٹری یونٹس کی تقسیم کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے اگلے مرحلے میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جس میں ضلع جھنگ میں 90 یونٹس تقسیم کئے جائیں گے جبکہ 29 ستمبر کو ضلع چنیوٹ میں 90 اور 30 ستمبر کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے درخواست گزاروں میں بھی 90 پولٹری یونٹس تقسیم ہونگے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ 12 مرغوں پر مشتمل یونٹ 1180 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیم کا مقصد عوام الناس کو انڈے اور گوشت کی شکل میں معیاری پروٹین کی فراہمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی کا عمل متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو سٹاک کے دفتر میں جاری ہے۔