عمران خان نے اداروںکی آزادی کیلئے کردارادا کیا: معراج خالد
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری معراج خالد گجرنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا خود پاکستان اور فوج کیخلاف سازش ہے عمران خان نے فوج سمیت تمام قومی اداروںکی آزادی ،خودمختاری کیلئے کردارادا کیا ہے ایک سازش کے تحت عمران خان اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر سازشی اور تخریبی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیںہونگے پشاور کے جلسہ میں عمران خان نے تمام صورتحال کو قوم پرواضح کردیا ہے وہ اداروں کو مضبوط ،مستحکم ،خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔