ڈی جی بہبودآباد ثمن رائے کا لاہور کے مختلف خاندانی فلاحی مراکز کا دورہ
لاہور(نیوز رپوررٹر)ڈی جی محکمہ بہبود آبادی ثمن رائے نے فیملی ہیلتھ کلینک جنرل ہسپتال لاہور،خاندانی فلاحی مرکز گرین ٹا¶ن اور خاندانی فلاحی مرکز رحمت ہسپتال کا دورہ کیا۔ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے عوام الناس کو مہیا کی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی کا یہ دورہ انتہائی خوشگوار رہا اور ان کی طرف سے عوام الناس کی خدمت اور جانفشانی سے کام کرنے پر تمام فلاحی مراکز کے سٹاف اور عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ تمام فلاحی مراکز پر عوام الناس کی آمد ڈی جی محکمہ بہبود آبادی کے لیے اطمینان کا باعث تھا۔ اپنے تاثرات میں انہوں نے مزید بہتر ورکنگ ماحول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ بہبود آبادی اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کا پیغام عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔