• news

الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی: مہر شرافت علی 


لاہور (نیوز رپورٹر) آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔تحریک انصاف کےخلاف بے بنیاد من گھڑت الزامات لگا کر مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی و سینئر رہنما مہر شرافت علی قصوری نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ہیرو اور عوام کی آواز عمران خان پاکستان میں محمد بن قاسم کا رول کردار کر رہا ہے ۔انہوں نے وقت کے فرعونوں کے سامنے نہ جھکنے کا نعرہ لگا کر پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔اسلامک فوبیا کی آواز بلند کر کے عالم اسلام کو اکٹھا کر دیا ہے ۔عمران خان کو سیاسی طور پر ختم کرنےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔
آخر میں کالج پرنسپل طاہر جاوید نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن