• news

ختم نبوت پر امت کا اجماع : طاہر شہزاد سیالوی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)حنفیئن ایسوسی ایشن کے چیئرمین مفتی طاہر شہزاد سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت پر پوری امت کا اجماع ہے۔
ترجمان جامعہ حنفیہ غوثیہ معروف دینی وروحانی سکالر علامہ مفتی نعیم جاوید نوری نے کہاآپ ؐپر نبوت و رسالت کو ختم کردیا گیا ۔یہی وجہ ہے کہ خلیفۃ الرسول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓنے منکر ختم نبوت اور جھوٹے مدعی نبوت مسلمہ کذاب اور اسکے جاننے والوں کیخلاف جہاد کرکے انہیں واصل جہنم کیا۔7ستمبر اس لحاظ سے مسلمانان عالم کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے کہ اس دن 7ستمبر1974کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی کی تحریک پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔جس کی بنا پر 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن