• news

1965 کی جنگ میں دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے: بشارت راجہ 


لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر کوآپریٹوز، تحفظ ماحول و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے یوم دفاع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں جارح دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، پاک فوج نے طاقت کے نشے میں چور دشمن فوج کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔
 حق و باطل کے اس معرکے میں پوری قوم نے بہادر افواج کا ساتھ دیا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ دوپہر کا کھانا لاہور کے جمخانہ میں کھانے کا خواب دیکھنے والوں نے صرف زلت اٹھائی۔ ہر محاذ پر جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنیوالی افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج جنگ اور امن دونوں صورتوں میں ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگ ستمبر سے ہمیں یہ پیغام ملا کہ قوم متحد ہو کر کم وسائل کے باوجود بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن