• news

پی آئی ٹی بی کاخواتین سٹاف کیلئے ہراسگی ایکٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن

 
لاہور(نیوز رپورٹر) پی آئی ٹی بی کے شعبہ ہیومن ریسورس کے زیرِ اہتمام ارفع ٹاور میں خواتین سٹاف کیلئے ہراسگی ایکٹ 2022 کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرسٹر جنت علی کلیار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ سمیت خواتین سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر بیرسٹر جنت علی کلیار نے خواتین کو ہراسگی سے متعلق شکایات درج کرانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بلا خوف کردار ادا کرنے پر زور دیا۔سیشن میں چھ ستمبر کیموقع پر   دفاع وطن کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے حوالے سے مسلح افواج کے شہداکو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن