لاہور کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن
لاہور(خبرنگار) شہرِ لاہور کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بروقت صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس وقت شہر بھر کے 9ٹاو¿نز میں اپنے معمول کے صفائی آپریشن کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لیے بھی سرگرم ہے۔تمام ہارٹ سپارٹ ایراز کوروزانہ کی بنیاد پر کلئیر کیا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن تینوں شفٹوں میں جاری ہے۔تینوں شفٹوں میں کنٹینرزکلیئرنس،پلاٹ کلیئرنس،مینوئل سوئپنگ اور لائمنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 9 ٹاو¿نز سے 6140ٹن ویسٹ ا±ٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز پوری جانفشانی سے شہر کے 9 ٹاو¿نز میں شہریوں کے بیدار ہونے سے قبل ہی صفائی آپریشن یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی اہم شاہراہوں کے ساتھ کمرشل مارکیٹس میں مکنیکل واشنگ اور سوئیپنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن سے 750ٹن،گلبرگ ٹاو¿ن سے,580ٹن، نشتر ٹاو¿ن سے670 اور سمن آباد سے650ٹن ویسٹ ا±ٹھایا گیا۔عزیز بھٹی ٹاو¿ن سے 530 ٹن،داتا گنج بخش ٹاو¿ن سے 750ٹن، راوی ٹاو¿ن سے 590ٹن اور شالیمار ٹاو¿ن سے550ٹن، واہگہ ٹاو¿ن سے 520 ٹن کوڑا اٹھا لیا گیا۔ سگیاں سے400ٹن اورراج گڑھ سنٹر سے150ٹن کوڑا اٹھایا گیا۔