قوم ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی: شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود ،جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے پارٹی دفتر جیل روڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر 22 کروڑ پاکستانی اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔