ء میں پاکستان پر بھارتی حملے کے پیچھے قادیانی لابی سرگرم تھی: دائود رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام مولانا پیر محمد داد رضوی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 ستمبر کی تاریخیں پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہم اور یادگار حیثیت کی حامل ہیں۔6ستمبر کو وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع ہوا تو 7 ستمبر کو قادیانیوں مرزائیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دے کر شھدائے ختم نبوت کی ارواح کو سکون اور ہمارے ایمان کی حفاظت کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 65 میں پاکستان پر حملے کے پیچھے قادیانی لابی سرگرم تھی اور اب بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کی کڑیاں مرزائیوں سے ملتی ہیں۔علما حق قادیانی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام بنائیں گے۔ہماری افواج پر اللہ تعالی کا خاص فضل و کرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کرم ہے۔انشااللہ ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ہمیشہ کی طرح دشمن ہی نیست و نابود ہوگا۔