طلبا ترقی میں کردار ادا کر کے وطن کی خدمت کا حق ادا کریں: خرم منج
لاہور(نیوزرپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منج نے نجی تعلیمی ادارہ میں یوم دفاع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے پرچم کی سربلندی اور ملکی حفاظت میں کردار ادا کرنے کا عہد لیا اور کہا کہ طلباء ملکی ترقی و دفاع میں کردار ادا کرکے وطن کی خدمت کا حق ادا کریں۔ خرم منج نے کہا کہ فوج میں شامل ہونے کی خواہش رکھنے والے طلباء کا ملکی خدمت کا بے مثال جذبہ قابل قدر ہے۔