• news

المنتظرریلیف نے سیلاب متاثرین کیلئے 10ٹرک سامان بجھوا دیئے 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے زیر اہتمام المنتظرریلیف نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 10ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے۔ مولانا غلام باقر گھلو اور مولانا لعل خان قمی کی نگرانی میں سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوایا گیا جبکہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان ،راجن پور اور تونسہ میں بھی امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے ۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا باقر گھلونے کہا کہ انسانیت کی خدمت قومی اور اسلامی فریضہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن