• news

 صمصام بخاری کی وفد کے ہمراہ خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما،ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔اس موقع پر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔رہنمائوں نے ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات و دیگر باہمی دلچسپی کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ  پی پی 139 کے انتخابات اور آنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے۔

ای پیپر-دی نیشن