پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گا :حاجی محمدنواز
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سابق رکن صوبائی اسمبلی وکوآرڈی نیٹر مدنی دسترخوان حاجی محمدنواز نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست سے زیادہ سب سے پہلے ریاست عزیز ہے جس کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان آج بھی دہشتگردی کی صورت میں مسلط جنگ کا مقابلہ کر رہے ہیں پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گا 6ستمبر کے شہداء کوبھی خراج عقیدت پیش کرکے ہم اپنی نوجوان نسل کو انکی جرات،بہادری اورقوم کیلئے انکی جدوجہد کی داستان یاد کراتے رہیںگے اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوںمیں ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوںنے کہاکہ بہادر فوج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت پر دندان شکن جواب دیکر اپنی حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا ہے جو لوگ آج فوج یا قومی اداروںکیخلاف باتیں کررہے ہیں ان لوگوں کی پاکستان کی سیاست میںکوئی گنجائش باقی نہ رہی ہے۔