• news

امپورٹڈ حکومت عمران خان کی بے پناہ مقبولیت سے حواس باختہ ہو چکی: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امپورٹڈ حکومت قائد عمران خان کی بے پناہ مقبولیت اور عوامی پذیرائی سے حواس باختہ ہو چکی ہے اور اپنی نا اہلی چھپانے اور سیا سی بقا کیلئے عمران خان کے خلاف ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن انکی ہر تدبیر اور بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم دن بدن عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے 10 ستمبر کا جلسہ گوجرانوالہ کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیگا اور ایک بار پھر عمران خان گوجرانوالہ میں عوامی اجتماع کی تاریخ رقم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی امیدواران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے غیور شہری ، بچے ، نوجوان، بوڑھے ، خواتین فخر پاکستان عمران خان کا تاریخ ساز استقبال کیلئے پرجوش ہیں 10 ستمبر کو جلسہ گاہ کے ساتھ ساتھ پورا شہر عمران خان کے دیوانوں سے بھر جائیگا اور تاریخی مہنگائی بم گرانے والی نااہل حکومت کے خلاف اپنا دوٹوک فیصلہ سنائیں گے۔ سینئر رہنما نے جلسہ کو تاریخ ساز بنانے کیلئے شرکا کو بھرپور تیاریاں کرنے کے اہداف تفویض کیئے۔اس موقع پر ایس اے حمید ایڈووکیٹ پی پی 64، امیدوار پی پی 59 حق نواز چیمہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری نندی پور ٹان محمد لقمان کھوکھر،میاں محمد ناصر، ملک ریاست اعوان، طارق محفوظ شاہ، خواجہ اعجاز کرامت، چوہدری افضل چیمہ، مہر یوسف، گلفام چیمہ، مہر عباس، غلام محی الدین چیمہ، با خالد، رانا آصف، فرخ میر و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن