• news

بابر کا رنز نہ کرنا افغانستان کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے: عمر گل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ گروپ میچز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی پر اعتماد ہیں کہ آج کے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس پلیئرہیں ،ان کیخلاف پلان تیار کیا ہوا ہے،جو پلان بنایا ہے، دیکھتے ہیں بائولرز ان پر کیسے عمل کرتے ہیں۔ افغانستان ٹیم نے جو غلطیاں پچھلے میچ میں کیںنہیں دہرائیں گے، پاکستان کیخلاف ایک اچھا میچ ہوگا،شارجہ میں افغانستان ٹیم کے بہت فینز ہیں، امید ہے کہ شائقین سٹیڈیم آئیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جو میچ ہوا اسے بھولا کر میدان میں اتریں گے ،نئے میچ پر فوکس ہو گا، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہونا چاہیے۔ پاکستان کیخلاف میچ میں بائولرز کیلئے بھی پلان بنایا ہوا ہے،شاہین آفریدی کی کمی محسوس کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے تجربہ کار بائولر ہیں ۔

لیکن ان کے علاوہ دوسرے بائولرزبھی باصلاحیت ہیں اور تیز گیندیں کر رہے ہیں۔ نسیم شاہ کیساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں رہا ہوں، ان میں بہتری آئی ہے،میری نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔ بابراعظم پاکستان کے اہم کھلاڑی ہیں، بیٹنگ ان کے ارد گرد گھومتی ہے، ان کا رنز نہ کرنا افغانستان کیلئے اچھا ہوسکتا ہے۔انہوں نے بابر کی فارم کے حوالے سے کہا کہ فارم میں واپس آنا مشکل نہیں، ویرات کوہلی نے بھی لمبے وقفے کے بعد رنز کیے ،ہر کوئی چاہتا تھا کہ وہ رنز کریں، بابر بھی جلد رنز کریں گے ، ان کا اتنا لمبا وقفہ نہیں ہوا۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،دونوں ممالک کے فینز کو کہوں گا کہ اسے میچ ہی لینا چاہیے،ہم دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اور ہم مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہے۔

ای پیپر-دی نیشن