• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: ناردرن ‘سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن ٹیم نے سدرن پنجاب جبکہ سنٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دیدی ۔ ناردرن نے 8وکٹوں پر 187رنز بنائے ۔  سدرن پنجاب کی ٹیم 182رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سنٹرل پنجاب نے 5وکٹوں پر 188رنز بنائے ۔ سندھ ٹیم 8وکٹوں پر 177رنز بناسکی ۔
 سرفرا ز احمد نے 62رنز بنائے ۔ اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا دوسرے میچ میں سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن