گوجرانوالہ سے 15 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی اغوا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) والدین کے ہمراہ آنے والی 15سالہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی۔ صدر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ بتایا گیا ہے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد عادل رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنے والدین کے گھر نجی ہا¶سنگ سوسائٹی آیا جہاں سے رات گئے اسکی پندرہ سالہ بیٹی ایمان مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق سی سی ٹی کیمرے سے دیکھا گیا ہے کہ ایمان کو دو کار سوار نامعلوم افراد اپنے ساتھ لیکر فرار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صدر پولیس نے مغوی لڑکی کی بازیابی اور ملزموں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
لڑکی اغوا