• news

احتساب عدالت، صدر گرین ویو ہا¶سنگ سوسائٹی کے خلاف ریفرنس واپس، ملزم کی رہائی کا حکم: صدر گرین ویو ہا¶سنگ سوسائٹی 


لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے صدر گرین ویو کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی ملزم رفاقت علی اور اس کی بیوی کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔ عدالت نے زیر حراست ملزم رفاقت علی کو 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، ملزم رفاقت علی نے اپنے وکیل کی وساطت سے نیب ترمیمی ایکٹ 2022ءکی روشنی میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جیل حکام کی جانب سے ملزم رفاقت علی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزمہ سمن حسین بطور ریفرنس عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت ریفرنس میں نامزد دو ملزمان زاہد نعیم اور شاہد نعیم کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، ریفرنس میں کل (34) گواہوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
واپس

ای پیپر-دی نیشن