• news

ہائیکورٹ نے 2 تھانیداروں کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سیشن کورٹ کی جانب سے دو تھانیداروں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر آصف اور اے ایس آئی رانا الیاس کو 11 سال بعد بری کر دیا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ جرم ثابت نہ کر سکے تو مجرموں کی سزا کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ دونوں تھانے داروں پر ملزم اللہ دتہ کو تھانے میں تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام تھا‘ وقوعہ کا مقدمہ ضلع پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس میں 18 اگست 2011ءکو درج ہوا تھا۔ ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تاخیر پائی گئی‘ پولیس تفتیش میں چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔
2 تھانیدار

ای پیپر-دی نیشن