اردن میں فوجی مشقوں کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب سمیت 27ممالک کی شرکت
اردن(آئی این پی)اردن میں مشترکہ فوجی مشقوں چوکس شیر کا آغاز ہو گیا جو 15ستمبر تک جاری رہیں گی، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27ممالک شرکت کر رہے ہیں، مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں،فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ، دہشت گردی کے انسداد میں مشترکہ پروگرام کے تصور کو پختہ بنانا، داخلی بحرانوں اور امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانا ہے،مشقوں میں شامل ممالک کے دستے سائبر سیکیورٹی کے خطرات، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کی مشق کریں گے،ان مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیئم، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان ،کینیا، مراکش اور اردن شریک ہیں۔
اردن فوجی مشقیں