محکمہ بلدیات نے افسروں کی نئی گاڑیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ مانگ لئے
لاہور (خبر نگار) محکمہ بلدیات نے افسروں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے گاڑیوں کیلئے 2 کروڑ 50لاکھ روپے مانگ لیے۔ محکمہ بلدیات کے تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹری بلدیات کو نئی گاڑی دی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے افسران کو ٹیوٹا یارس گاڑیاں دینے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔ گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے سمری ایوان وزیراعلیٰ منظوری کیلئے پہنچ گئی۔ جس کے بعد کابینہ کے پاس جائے گی۔ بعدازاں محکمہ خزانہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے گرانٹ جاری کر دے گا۔
نئی گاڑیاں