• news

جاپان کا سیلاب متاثرین کی امداد بحالی کیلئے 7 ملین ڈالر کا اعلان 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) حکومت جاپان نے پا کستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کا مو ں کےلئے 7 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ہنگامی امداد سے متعلق منصوبے کا اعلان جاپانی وزیر برائے امور خارجہ ہیاشی یوشیماسا نے کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں جاپانی سفیر واڈا میتسوہیرو نے کہا ہے کہ میں حکومتِ جاپان پاکستانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، اس کے علاوہ اہم انفرا اسٹرکچر اور وسیع پیمانے پر نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔ فلڈ ریسپانس پلان 2022ءکے ایک حصے کے طور پر ہم اجتماعی اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے اپنی امداد میں توسیع کریں گے۔
جاپانی امداد

ای پیپر-دی نیشن