لاہور ہائیکورٹ: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسزجاری کر کے 12 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار منظور حسین بٹ کو فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی رقم منہا کر کے اگست کا بل جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ درخواست میںموقف اپنایا گیاکہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیر قانونی غیر آئینی ہے۔ عوام پچاس روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پر مجبور ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیر قانونی قرار دے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ