• news

نابینا افراد کا ظہور الٰہی روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا 


لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈیلی ویجرز نابینا افراد کا ظہور الہی روڈ پر دھرنا، دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز بھی مظاہرین مسلسل اپنے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں، جو یومیہ اجرت پر ہیں انہیں کنٹریکٹ پر ملازمتیں دی جائےں، پی ٹی آئی حکومت نے تحریری معاہدے کرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کیا، معذور افراد کا کوٹہ تین سے بڑھا کر چھ فیصد کیا جائے، نا بینا افراد ڈس ایبل ایکٹ کو منظور اور نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
نابینا افراد

ای پیپر-دی نیشن