• news

انٹرنیٹ پر حکومتی نقب زنی نے ڈیجیٹل دنیا کو منفی پیغام دیا: فواد چودھری


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت دستور شکنی اور انسانی حقوق کی پامالی میں ہر حد عبور کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سارا دستوری ڈھانچہ ایک جانب رکھ کر پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے پورے کریک ڈاو¿ن کے بعد انٹرنیٹ پر یلغار کرکے نئی گراوٹ کا ثبوت دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ کی بندش نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پوری صنعت کیلئے تباہی کا گھڑا کھود دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر حکومتی نقب زنی نے پوری ڈیجیٹل دنیا میں نہایت منفی پیغام بھیجا ہے۔ دنیا بھر سے امپورٹڈ سرکار کی اس شرمناک حرکت پر نہایت تشویش و خدشات کا اظہار سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اور اطلاعات تک رسائی جیسے موضوعات پر پاکستان عالمی معاہدوں کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے آگے آمریت اور فسطائیت کے باندھے جانے والے بند ٹھہرنے نہیں دیں گے، تم جتنا عمران خان کی آواز دبانے کی کوشش کرو گے قوم اتنی ہی شدت سے ان کی جانب لپکے گی۔
فواد

ای پیپر-دی نیشن