• news

عمران کو نہ روکا تو ملک خدانخواستہ بڑے حادثہ سے دوچار ہو سکتا ہے: جاوید لطیف


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+اے پی پی) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں اور جمہوریت کی بات کرنے والا عمران خان سب سے بڑا آئین شکن ہے اور وہ حالات کو جس طرف لیکر جا رہا ہے اس کے نتائج بڑے بھیانک برآمد ہون گے۔ میاں نواز شریف اور میاںشہباز شریف نے ملک کو حقیقی خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کیا مگر اس کے بدلہ میں جب میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کو سزائیں دی گئیں تو انہوں نے اداروں پر وار نہیں کئے اور نہ ہی سول نافرمانی کی تحریک چلانے کے اعلان کیا ہے اگر عمران خان کو نا روکا گیا تو ملک خدانخواستہ کسی بڑے حادثہ سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 142 کے امیدوار انجینئر رانا اسدا للہ خاں کی طرف سے نورالامین کالونی (بہاری کالونی) چوک میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رانا سیف اللہ خاں، سٹی صدر ملک شہزاد ڈوگر، جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی، حلقہ پی پی 139 کے کنوینئر چودھری شہباز چھینہ، سجاد حسین بگے شاہ، ملک اشتیا ق احمد ڈوگر، صدر میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک عمران اعجاز ڈوگر، ملک عرفان اسلام، میاں اعجاز احمد، سید علی عباس، میجر حسن سردار، ملک اعجاز احمد، اکبر علی چوہان، احمد خورشید، شیخ یعقوب بگا، میاں بابر منشائ، شفاعت علی چوہان، چودھری محمد حسین، امجد ہیرو، نبیل چودھری، حافظ رضوان بنگش سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ جاوید لطیف نے کہاکہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔ گھڑی چور عمران نیازی حالات کو کس طرف لے کر جا رہا ہے؟۔
جاوید لطیف

ای پیپر-دی نیشن