27فیصد اضافہ‘ پاکستان کا قرضہ 50ہزار503ارب ہو گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021 سے جولائی 2022 کے دوران 27 فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔