ڈالر 234 کا ہو گیا‘ سونا 1050 روپے سستا‘ سٹاک مارکیٹ میں مندا
کراچی (کامرس رپورٹر) امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر2 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 223.42 روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ 234 روپے ہو گئی۔ دوسری طرف آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1050روپے کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 50 ہزار 100روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی مندے کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے باوجود41700 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔ سرمایہ کاروں کے12ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 53.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔