• news

 یو ایچ ایس کی فلڈ ریلیف کمیٹی کا سیلاب متا ثرین کی مدد کیلئے اجلاس 


لاہور) سٹاف رپورٹر)  یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کی یواس فلڈ ریلیف مینجمنٹ کمیٹی نے سیلاب متا ثرین کی امداد ی سرگرمیو ں کا جائزہ لینے کے حوا لے سے اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا ۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ یواس فلڈ ریلیف مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینرپروفیسر ڈاکٹر محمداعجازسمیت مختلف انتظا می کمیٹیو ں کے کنو ینرزاور سیکر ٹریز نے بھی شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے لیئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سیلاب متا ثرین کی امداد کے حوا لے سے یونیورسٹی کی طرف سے ادا کی جانے وا لی بیش قدر خدمات کو سرا ہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن