• news

پی ٹی آئی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں :انصار احمد رندھاوا

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری انصار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی جمہوریت دشمنی اور وطن عزیز پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی سازش پروان چڑھا رہے ہیں پی ٹی آئی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں جلد یہ جماعت سیاسی و جمہوری عمل میں قصہ پارینہ بننے والی ہے، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام جمہوریت اوروطن عزیز کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، اپنے ایک بیان میں انصار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں الزام تراشی کی روش نئی نہیں عمران خان نے سیاسی حریفوں پر بار بار بے بنیاد الزامات لگائے اور پھر ان پر معافیاں مانگیں اب بھی جلد پھر سے معافیاں مانگتے نظر آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام کی حمایت کھوچکے ہیں دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنےوالے آئے روز نت نئے جھوٹ بول بول پر اپنی ذہنی گراوٹ واضح کرچکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن