یوم تحفظ ختم نبوت پاکستانی تاریخ کا فخریہ باب ہے:حامد رضا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل نے یوم تحفظ ختم نبوت مذہبی جوش و جذبے سے منایا،مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ یوم تحفظ ختم نبوت پاکستانی تاریخ کا فخریہ باب ہے،قادیانیوں اور ان کے سرپرستوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کریں گے،تحفظ ختم نبوت کیلئے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ان کے مشن کو جاری رکھیں گے،حکومت ختم نبوت اور ناموس رسالت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے،7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت سرکاری سطح پر منایا جائے،قادیانیوں کو اہم عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو 1974 جیسی تحریک چلائیں گے۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی و دیگر نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔