شرقپور کا جلسہ پی ٹی آئی کی فتح کا سنگ میل ثابت ہوگا:چوہدری اویس عمر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ شرقپور کا جلسہ ن لیگ کی شکست اور پی ٹی آئی کی فتح کا سنگ میل ثابت ہوگا، اس وقت عمران خان کا بیانیہ 22 کروڑ عوام کی آواز بن چکا ہے جس سے خائف ہو کر حکومت انکی کردار کشی اور الزام تراشی پر اتر آئی ہے ایک سازش کے تحت فوج کو متنازعہ بنا کر عمران خان کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے مگر ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں تاہم ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانے کیلئے عمران خان جدوجہد جاری رکھیں گے۔