ڈی سی لاہور کا برکت مارکیٹ کا دورہ، اشیا خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے برکت مارکیٹ کا دورہ کیا اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہر دکان میں ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا اور ایک میگا سٹور کی انتظامیہ کو ڈی سی کا ئونٹر مناسب انداز میں نہ لگانے پر وارننگ جاری کی،سٹور انتظامیہ کو شام تک کا ئونٹر کو مناسب انداز میں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی سی کا ئونٹر میں تمام 18 آئٹمز موجود ہونی چاہیئں۔ڈی سی لاہور نے سٹورز میں دال چنا،سبسڈائزڈ آٹا کا جائزہ لیا اور ایک دکاندار کے اپنی دکان سے فرار ہونے پر اس کی دکان کو سیل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سرکاری نرخوں پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔