پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی یقینی بنا کر دم لے گی:منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انکی کابینہ سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداران دن رات سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کوشاں ہیں اور سندھ حکومت کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو 25 ہزار کیش ریلیف بھی دیا جارہا ہے پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی یقینی بنا کر دم لے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ ملک میں جیسا سیلاب اب آیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، پاکستانی قوم کو ان غیر معمولی حالات میں متحد ہو کر کردار اد ا کرنا ہو گا وفاقی اور سندھ حکومت کا فوکس اس وقت ریسکیو اور ریلیف پر ہے، بارش کے دوران ریسکیو اور ریلیف کا کام آہستہ تھامگر اس میں اب نہایت تیزی لائی گئی ہے جس سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑی مدد مل رہی ہے۔