نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری‘ دھرنا کلب چوک منتقل
لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈیلی ویجرز یونین سے وابستہ نابینا افرادکا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ظہور الٰہی روڈ سے دھرنا کلب چوک پر منتقل کر دیا۔ قبل ازیں شہر کی مصروف کینال روڈ بلاک کر کے ظہور الٰہی روڈ سے کلب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس سے کینال پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ڈھائی روز تک ظہور الٰہی روڈ پر احتجاجی دھرنے تھا۔ نوائے وقت سے گفتگومیںڈیلی ویجر بلائنڈ ایمپلائز یونین کے صدر عمیر رشید، جنرل سیکرٹری عبدالشکور، ارسلان اور حمزہ غفور نے بتایاکہ ہم بھی معزز شہری ہیں مگر ریاست ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔ حکومت اعلانات کرکے ہمارا احتجاج ختم کروا دیتی ہے مگر پھر عملدرآمد نہیں ہوتا جس پر ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑتا ہے، ریلی کیلئے پولیس ہمیں مناسب سکیورٹی بھی نہیں دیتی۔ ہم پر وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے جانے کی کوشش میں تشدد کیا گیا مگر ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔
نابینا،احتجاج