عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر
لندن (نیٹ نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد یوکرائن پر روس کے حملے سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئیں، جس کی وجہ خام تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ چین میں کووڈ پابندیاں، شرح سود میں مزید اضافے کے امکان نے عالمی معاشی کساد بازاری کے خدشات اور ایندھن کی کم طلب ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر گزشتہ سیشن میں 3 فیصد کی کمی کے بعد 1.35 ڈالر یا 1.5 فیصد گر کر 91.48 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔
تیل