• news

سیلاب کے حوالے سے کینیڈا کی خدمات لائق تحسین: عبدالخبیر آزاد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ساتھ کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گیلمورکی ملاقات، بادشاہی مسجد لاہور کا وزٹ کیا، مولانا آزاد نے بادشاہی مسجد کی تاریخ اور پس منظر کے حوالے سے بتایا بعد ازاں انٹر فیتھ ہارمنی گروپ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ جس میں مذہبی ہم آہنگی ورواداری کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اس موقع پر مولانا آزاد نے کنیڈا ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ وینڈی ہائی کمشنر نے پاکستان و کینیڈا تعلقات میں ایک اچھا کردار ادا کیا ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان جن چیلنجز سے گزر رہا ہے بالخصوص سیلاب کے حوالے سے کینڈا نے جو خدمات سر انجام دیں وہ لائق تحسین ہیں اور ہم کینیڈا ہائی کمشن کے شکر گزار ہیں۔
عبدالخبیر آزاد

ای پیپر-دی نیشن