• news

یورپ کی اقتصادی یلغار کا مقابلہ کر رہے‘ یوکرائن جنگ سے ہماری خودمختاری مستحکم ہوئی‘ کچھ نہیں کھویا‘ مغرب اجناس چوری کر رہا: خطاب


ماسکو‘ پیانگ یانگ (بی بی سی+شنہوا) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن میں فوجی کارروائی کی وجہ سے مغربی ممالک کی طرف سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب پر سوار پابندیوں کے بخار نے پوری دنیا کیلئے خطرات پیدا کر دئیے ہیں۔ روس کے شہر ولادیوسٹک میں معاشی حالات پر ہونے والی ایک کانفرنس میں روسی صدر نے کہا کہ روس مغرب کی طرف سے اقتصادی یلغار کا بخوبی مقابلہ کر رہا ہے۔ روسی صدر نے خبردار کیا ان اقصادی پابندیوں کی وجہ سے مغرب کے لوگوں کے معیار زندگی کو برباد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی دنیا کے غریب ملکوں کیلئے خوراک تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔ مغرب پر الزام عائد کیا کہ وہ غریب ملکوں کیلئے یوکرائن کی اجناس چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا جنگ سے ہماری خود مختاری مضبوط‘ مستحکم ہوئی۔ کچھ کھویا نہ کھوئیں گے۔ امریکی میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے مطابق روس اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے شمالی کوریا سے فوجی سازوسامان خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے حاصل کی گئی ڈی کلاسیفائیڈ خفیہ معلومات کے مطابق روس نے پیانگ یانگ سے لاکھوں توپ کے گولے اور راکٹ خریدے ہیں۔ کچھ حلقوں میں آنے والی رپورٹس کے مطابق پچھلے ہفتے ماسکو کو نئے ایرانی ڈرونز کا پہلا آرڈر موصول ہوا۔
پیوٹن

ای پیپر-دی نیشن