پاکستاان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے: طاہر اشرفی
لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ عوام قانون ختم نبوت کی محافظ ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر اجلاس طلب کریں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین باہمی کے اختلافات بھلا کر شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسجد مصطفی جوہر ٹاﺅن میں عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاستوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی رہنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
طاہر اشرفی