• news

چارسدہ، تھانے پر دستی بم حملے   پولیس اہلکار شہید


چارسدہ(این این آئی) خیبرپی کے میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد وںکے دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
دستی بم حملہ

ای پیپر-دی نیشن