• news

 106 مریضوں کی حالت تشویشناک، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 


اسلام آباد (خبر نگار) این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 15ہزار 303ٹیسٹ کئے گئے۔ قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے 158مریض رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.03فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 106مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک مریض انتقال کرگیا۔ جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق پنجاب سے ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کی سب سے زیادہ شرح لاہور میں ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد، سرگودھا میں مثبت کیسز کی شرح 3.61، ایبٹ آباد میں 3.06 ، بہاولپور میں 2.60 فیصد، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38 فیصد جبکہ گلگت میں 1.96 فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.76 ، مردان میں 1.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کرونا

ای پیپر-دی نیشن