پی ڈی ایم ٹولے کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی پروگرام نہیں: عمر چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 40 سال سے باری باری کا کھیل کھیل رہے تھے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دورخ ہیں۔ دونوں جماعتوں کا مطمع نظر صرف لوٹنا اور پھر ڈیلیں کر کے اس سے بچنا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں چیئرمین او پی سی مخدوم طارق محمود الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یہ محض ڈیل اور مک مکا سے اقتدار میں آنے کے عادی ہیں۔ ایک طرف سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے مگر شہباز، زرداری حکومت صرف سیاسی انتقام میں اور پریس کانفرنسوں میں مصروف ہے۔
عمر چیمہ