قانون کے متعدد طلباءکو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت: ہائیکورٹ
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے قانون کے متعدد طالبعلموں کوامتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو آج 8ستمبرصبح تک ہرصورت رولنمبر سلپیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے طالبعلموں کے امتحانی نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔ عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اورکنٹرولر امتحانات سے جواب طلب کرلیا ہے۔ طالبعلموں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجی کالج نے طالبعلموں کالیٹ داخلہ بھجوایا تھا، لیٹ داخلے کی وجہ سے یونیورسٹی رولنمبر سلیپیں جاری نہیں کر رہی ہے۔
طلبا/ اجازت