سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ، احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چئیرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی بھی شریک ہوئے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ،پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے ،سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ،صحت کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور بیماریوں سے بچاو کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ،متاثرین کی بحالی اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے سروے تیز کئے جائیں ،صحیح اعداد و شمار ڈیش بورڈ کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوں گے ،این جی اوز اور آئی این جی اوز کو امدادی کاروائیوں میں شامل کرنے کے لئے متحرک کیا جائے ،عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں ،ڈیمز اور دیگر آبی وسائل میں پانی کی سطح پر نظر رکھی جائے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے , سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کا جائزہ, متعلقہ حکام کو نقصانات کا جائزہ لینے کے سروے تیز کرنے کی ہدایت کی ، درےں اثنا وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں اجلاس ہوا جس مےںعالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ نقصانات کے تخمینہ کو عالمی ماہرین کی مدد سے جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ تعمیر نو کا جلد از جلد آغاز کیا جا سکے ،کوئی بھی ملک تنہا اس شدت کی آفت سے نہیں نمٹ سکتا ۔
احسن اقبال
پاکستان ایئر فورس نے کم وسائل کے باوجود اعلیٰ صلا حیت حاصل کی: صادق سنجرانی
اسلام آباد(خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم فضائیہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن مجاہدین افلاک کے طور پر ملک بھر میں منایا جاتا ہے جن کا دنیا میں کو ثانی نہیں ہے اور یہ دن 1965کی جنگ کی یاد تازہ کرتا ہے۔اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن ملک پر اپنی دھاک بیٹھا دی۔پاکستان ایئر فورس نے اپنے کم وسائل کے باوجود دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ اپنی مہارت اور پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت کسی بھی ملک سے کم نہیں ہیں۔7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جو ورلڈریکارڈ قائم کیے وہ قابل تحسین ہیں۔ ایک منٹ کے اندراندر دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کوتباہ کر دیا۔پوری قوم کواپنے شاہینوں کی قابلیت اور مہارت پر فخر ہے۔پاکستان کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین، مضبوط اور بہادر افواج میں ہوتا ہے۔جنہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی بہادری اور قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔افواج پاکستان نے جنگ ہو یا امن ملک کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔افواج پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کر چکا ہے۔ملک میں قدرتی آفات سیلاب، زلزلے، کرونا وبا و دیگر کے دوران ہماری فورسز کے اہلکاروں نے جس بہادری اور خدمات کا مظاہرہ کیاوہ قابل تحسین ہیں۔ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان کے شاہینوں نے ملک دفاع کیلئے جس شجاعت اور بہادری کامظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان ایئر فورس نے قلیل وسائل کے موثراستعمال سے وہ استفادہ کیا کہ دشمن بھی حیران رہ گیا۔ہمیں پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے جو ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
صادق سنجرانی
اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سندھ،بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جیکب آباد، جعفرآباد اور نصیرآباد کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، ثنا جمالی، پرنس عمر احمدزئی، نصیب اللہ بازئی اور مشاہد حسین سید بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کےلئے ہدایت جاری کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر سڑکیں اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا، جسکی وجہ سے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مشکلات درپیش تھیں۔ اب امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ باہمت اور مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ اللہ تعالی جلد پاکستان کو اس مشکل صورت حال سے نکالے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ