ٹریفک پولیس کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈا¶ن، 2 ہزار روپے کے چالان
لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹرےفک پولےس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کرےک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 2 ہزار روپے کے چالان کرنے شروع کر دئےے ہےں۔
سی ٹی ا و لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے لئے ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےں۔ دو روز میں 370 گاڑیوں، کمرشل وہیکلز اور رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے ہےں۔ رواں سال کے دوران 40 ہزار 666 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ خصوصی ناکے لگاکر کریک ڈاو¿ن کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ دوبارہ خلاف ورزی پر کاغذات ضبط کرتے ہوئے گاڑی بندکر دی جائے گی۔
کریک ڈاﺅن