• news

بحیثیت کمانڈر ہر مشکل میں عوام کے ساتھ ہوں‘ عبدالحئی عامر بلوچ


ڈیر مراد جمالی ( اے پی پی) ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک کمانڈر ہر مشکل میں آپ کے ساتھ ہوں ، غریب اور بے سہارا سائلین کو خصوصی توجہ دی جائے، کسی سائل کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد عبدالحئی بلوچ کے زیر صدارت پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں دیگر ممبران ایس ایس پی نصیر آبادمیر حسین احمد لہڑی، ایس ایس پی جعفرآباد جواد احمد طارق، اے ڈی آئی جی پولیس امیر جان مگسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرحاجی صلاح الدین بہرانی شامل تھے۔پروموشن کمیٹی نے رینج کے 13اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو، سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔پروموشن کے اعلان کے بعد ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد عبدالحئی بلوچ نے ترقی پانے والے تمام آفیسران کو اگلے عہدے کے رینک لگائے۔ 


 عبدالحئی عامر بلوچ

ای پیپر-دی نیشن