حافظ آباد: بیوی سے توتکار پر 2 سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے علاقہ جلالپور بھٹیاں میں سفاک باپ نے مبینہ طور پر اپنے 2سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔ مدثر نامی ملزم کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ میاں بیوی دونوں میں تکرار ہوئی تو باپ نے اشتعال میں آکر دو سالہ لخت جگر کو زمین پر دے مارا، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا۔